برسلز روانگی سے قبل بلاول بھٹو کا نواز شریف کیلئے پھولوں کا تحفہ
لندن(آئی این پی)برطانیہ کا دورہ مکمل کرکے برسلز روانگی سے قبل چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف کے لیے پھولوں کا تحفہ بھیجا اور۔۔۔
نواز شریف کے لیے جلد صحت یابی اور نیک خواہشات کا پیغام بھی بھیجا۔پاکستان ہائی کمیشن کے عملے نے گلدستہ نواز شریف کی رہائش گاہ ایون فیلڈ پہنچایا۔