لبنانی جیل میں قید معمر قذافی کے بیٹے کی دوبارہ بھوک ہڑتال

بیروت (اے پی پی)لیبیا کے سابق صدر معمر قذافی کے بیٹے ہنیبل قذافی نے لبنان میں اپنی گرفتاری کیخلاف ایک بار پھر بھوک ہڑتال شروع کر دی ۔۔
عرب میڈیا کے مطابق ہنیبل قذافی پر الزام ہے کہ انہوں نےشیعہ رہنما امام موسیٰ الصدر کے لاپتا ہونے سے متعلق معلومات چھپائی تھیں۔ واضح رہے امام موسیٰ الصدر اور ان کے دو ساتھی 1978 میں لیبیا میں لاپتا ہوئے تھے ۔ ہنیبل کو دسمبر 2015 میں شام میں گرفتار کیا گیا، جہاں سے انہیں اغوا کر کے لبنان منتقل کیا گیا تھا۔ہنیبل قذافی کو گرفتار ہوئے دس برس ہو چکے ،ہنیبل کیخلاف آج تک کوئی عدالتی فیصلہ نہیں سنایا گیا ۔