محمد پاکپور پاسداران انقلاب ، عبدالرحیم افواج کے سربراہ مقرر

محمد پاکپور پاسداران انقلاب ، عبدالرحیم افواج کے سربراہ مقرر

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیل کے حملوں میں فوجی قیادت کی شہادتوں کے بعد ایرانی مسلح افواج کے سپریم کمانڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے حکم پر سابق آرمی کمانڈر میجر جنرل عبدالرحیم موسوی کو ایرانی مسلح افواج کا نیا چیف آف سٹاف مقرر کیا گیا ہے ۔

 اسی حکم   کے تحت بریگیڈیئر جنرل محمد پاکپور کو پاسداران انقلاب کا نیا کمانڈر تعینات کر دیا گیا ہے ،بریگیڈیئر جنرل محمد پاکپور اس سے قبل پاسدارانِ انقلاب کی زمینی فورسز کے کمانڈر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ میجر جنرل غلام علی راشد کی شہادت کے بعد آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے بریگیڈیئر جنرل علی شادمانی کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی ہے اور انہیں سنٹرل ہیڈکوارٹرز خاتمالانبیا کا نیا کمانڈر مقرر کردیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں