پوپ لیو کی اسرائیل و ایران سے تحمل اور مکالمے کی اپیل

ویٹی کن سٹی (آئی این پی )مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیل اور۔۔
ایران سے تحمل اور مکالمے کی اپیل کی ہے ۔سینیٹ پیٹرز باسلیکیا میں خطاب میں انکا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کو بات چیت کے دروازے کھلے رکھنے چاہئیں ، تصادم کے بجائے مکالمے کا راستہ اختیار کرنا چاہیے ۔ ہم ایسی دنیا کے خواہاں ہیں جو جوہری خطرے سے پاک اور پرامن ہو۔ کسی کو دوسرے کیلئے خطرہ نہیں بننا چاہیے ۔