پاکستان کیخلاف جارحیت، بھارت کو 103 ارب ڈالر کا نقصان

پاکستان کیخلاف جارحیت، بھارت کو 103 ارب ڈالر کا نقصان

نئی دہلی (آئی این پی،اے پی پی )پاکستان کے ساتھ حالیہ فوجی کشیدگی کے نتیجے میں بھارت کو بڑے پیمانے پر معاشی دھچکا لگا ہے ۔۔۔

 بھارتی نقصان کا کل تخمینہ 103 ارب ڈالر سے لگایا گیا ہے ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارت نے آپریشن سندور کے نام سے پاکستان کے خلاف جارحیت کی جو اسے انتہائی مہنگی پڑی،بھارت کو اس دوران تقریبا ً10 ارب امریکی ڈالر کی فوجی لاجسٹکس اور آپریشنل اخراجات برداشت کرنے پڑے ۔ اسے 2.4 ارب ڈالر مالیت کے کئی جنگی جہازوں سے ہاتھ دھونا پڑا اور اس کی ایئر فورس کی کمزوریاں بھی نمایاں ہو گئیں۔ پاکستان کی جانب سے اپنی فضائی حدود کی بندش سے 2ہزار سے زائد بھارتی پروازیں متاثر ہوئیں جس کے نتیجے میں اس کے ہوا بازی کے شعبے کو اب تک تقریباً 60کروٖڑ ڈالر کا نقصان ہوا ہے ۔دوسری جانب ایران پر اسرائیلی حملے کے بعد جوابی کارروائی کی وجہ سے 6 ممالک کی فضائی حدود مسلسل بند ہے جس کی وجہ سے پاکستان کا فلائٹ آپریشن زیادہ متاثر نہیں ہوا، تاہم بھارت کی ہوا بازی کی صنعت کو شدید نقصانات کا سامنا ہے ۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق حملے کے دوران بھارت کی 30 پروازوں کے رخ موڑنا پڑے اور درجنوں پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں