عالمی برادری ایران کیخلاف اسرائیلی جارحیت روکے :او آئی سی

عالمی برادری ایران کیخلاف اسرائیلی جارحیت روکے :او آئی سی

جدہ (آئی این پی )اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی جانب سے ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے ۔

او آئی سی جنرل سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایران پر اسرائیلی حملہ تہران کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے ۔ جارحانہ اقدام سے اسرائیل نے پورے خطے کے امن و استحکام کو خطرے میں ڈال دیا۔او آئی سی نے کہا ہے کہ اس حملے سے پورے خطے میں امن و سلامتی کی صورتحال مخدوش ہوئی ہے ، عالمی برادری اس جارحیت کے خاتمے کیلئے فوری اقدامات کرے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں