2 روزمیں دنیا بھر کی 6ہزار پروازیں منسوخ،کئی شہروں کے ائیرپورٹ بند

تل ابیب(آئی این پی )اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری جنگ کے باعث دو دن میں دنیا بھر کی 6 ہزار پرواز یں منسوخ کر دی گئیں۔
رپورٹس کے مطابق کشیدگی کے بعد سب سے زیادہ اسرائیل کا تل ابیب ایئر پورٹ متاثر ہوا ہے جبکہ دمشق، بغداد، تہران، بیروت اور عمان ایئرپورٹ بھی مسلسل بند ہیں۔فلائٹ ریڈار کے ڈیٹا کے مطابق ان ایئرپورٹس کی ایک دن میں 3 ہزار پروازیں منسوخ ہورہی ہیں جبکہ بڑی تعداد میں پروازیں متاثر ہو چکی ہیں ۔