ایران جنگ نہیں جیت رہا بات چیت کرنا چاہیے :ٹرمپ
واشنگٹن(نیوز ایجنسیاں، مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ایران یہ جنگ نہیں جیت رہا،ایران کو کشیدگی کم کرنے پر بات کرنی چاہیے۔۔۔
اس سے قبل کہ بہت دیر ہو جائے ۔جی سیون اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایران کو ہر حال میں مذاکرات کی طرف آنا ہوگا، ایرانی حکام کشیدگی میں کمی کے لیے بات چیت کرنا چاہیں گے ، ایران کے ساتھ ہمارا کوئی معاہدہ نہیں ہے انہیں ایک معاہدہ کرنا ہوگا۔ایران کے پاس 60 دن تھے ، 61 ویں دن میں یہ ہونا ہی تھا۔