نطنز پلانٹ کو مزید نقصان نہیں ہوا:عالمی اٹامک ایجنسی

نیویارک(آئی این پی)انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے )کے سربراہ رافیل گراسی نے کہا ایران کے نطنز جوہری پلانٹ کو جمعہ کے حملے کے بعد کوئی مزید نقصان نہیں ہوا۔۔۔
ایران میں حالات سازگار ہوتے ہی حفاظتی معائنے دوبارہ شروع کر دیں گے ۔ ایران میں موجود جوہری انسپکٹرز سے رابطے میں ہوں، ایران میں جوہری تنصیبات کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے ۔ ایرانی جوہری تنصیبات کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے ضروری اقدامات کر رہے ہیں۔ فوجی کشیدگی سفارتی حل کی جانب ناگزیر پیشرفت میں رکاوٹ ڈال رہی ہے ، فورڈو فیول افزودگی پلانٹ پر کسی قسم کے نقصان کے آثار نہیں دیکھے گئے ۔ زیرِ تعمیر خنداب ہیوی واٹرری ایکٹر کی جگہ پر بھی کسی نقصان کے آثار نہیں ملے ۔ایرانی حکام اور آئی اے ای اے میں تعاون اور معلومات کے تبادلے کو تسلیم کرتا ہوں۔