امریکا نے شہریوں کو اسرائیل جانے سے روک دیا

 امریکا نے شہریوں کو اسرائیل  جانے سے روک دیا

واشنگٹن (اے ایف پی)امریکی محکمہ خارجہ نے پیر کے روز اپنے شہریوں کو اسرائیل کا سفر نہ کرنے کی سخت ہدایت جاری کی ہے ۔۔۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل، بشمول تل ابیب اور یروشلم میں سکیورٹی کی صورتحال غیر یقینی ہے ،جہاں مارٹر اور راکٹ حملے ، مسلح ڈرونز کی دراندازی اور میزائل حملے کسی بھی وقت بغیر وارننگ ہو سکتے ہیں۔یہ ہدایت گزشتہ ہفتے کے سفر پر نظرثانی کریں کے مشورے سے ایک درجہ سخت کر دی گئی ۔مزید برآں امریکی شہریوں کو موجودہ حالات میں انتہائی محتاط رہنے کی ہدایت کرتے کہا گیا ہے کہ غیرضروری سفر سے گریز کریں، خاص طور پر ایسے علاقوں میں جہاں فوجی یا سیاسی تناؤ پایا جاتا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں