بھارت :آسمانی بجلی گرنے سے 2دن میں 25افراد ہلاک

لکھنو(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست اترپردیش میں آسمانی بجلی گرنے سے دو دن میں 20 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ۔
یہ ہلاکتیں 14 اضلاع سے رپورٹ ہوئی ہیں ،پریاگ راج، کوشامبی، فتح پور اور رائے بریلی سب سے زیادہ متاثر ہوئے ۔انتظامیہ نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ شمالی بھارت میں مون سون کا سیزن شروع ہوگیا ہے ،شہری بجلی کڑکنے کے دوران کھیتوں میں کام نہ کریں ، درختوں اور پانی والی جگہوں سے بھی دور ی اختیار کریں ۔