نائیجیریا :یونیورسٹی کا طالبات کیلئے نیاڈریس کوڈ ،زیرجامہ پہننا لازمی قرار

لاگو س (اے ایف پی)نائیجیریا کی ایک یونیورسٹی نے طالبات پر انڈرگارمنٹس پہنے بغیر کیمپس میں داخلے پر پابندی لگادی ۔۔
جنوب مغربی ریاست اوگن میں اولابیسی اونابانجو یونیورسٹی نے نیاڈریس کوڈ جاری کیاہے جس میں طالبات کیلئے انڈرگارمنٹس کا استعمال لازمی قرار دیاگیاہے ،گزشتہ دنوں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں یونیورسٹی آنیوالی طالبات کے زیرجامہ چیک کئے جارہے تھے۔ ،اس پر سوشل میڈیا پرکافی ہنگامہ ہوا اور سخت جملوں کا استعمال کیاگیا،کچھ صارفین نے اسے جنسی زیادتی سے تشبیہ دی۔ طلبہ یونین کے صدر موئز اولاتونجی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں اس عمل کو درست قرار دیا اور کہا یہ کوئی نئی پالیسی نہیں ہے ،ڈریس کوڈ کا احترام کرنا ہوگا جو اس پرعمل نہیں کرے گا ،اس کا یونیورسٹی میں داخلہ بند ہوگا۔