معلوم نہیں اب ایران کا افزودہ یورینیم کہاں ہے ؟ اقوام متحدہ

معلوم نہیں اب ایران کا افزودہ یورینیم کہاں ہے ؟ اقوام متحدہ

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)اقوام متحدہ کی جوہری نگرانی کی ایجنسی آئی اے ای اے (IAEA) کے ڈائریکٹر جنرل رافائل ماریانو گروسی نے انکشاف کیا ؎ہے کہ انہیں نہیں معلوم اب ایران کا انتہائی افزودہ یورینیم کہاں ہے ۔۔

 ؟ بلومبرگ نیوز کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا ایران کے پاس 409 کلو گرام انتہائی افزودہ یورینیم جو کہ تقریباً 10 جوہری ہتھیار بنانے کے لیے کافی ہے ، اسے اصولی طور پر اصفہان کے زیر زمین مرکز میں اے ای اے کی نگرانی میں محفوظ ہونا چاہیے تھا لیکن اب اس کی پوزیشن واضح نہیں ہے ۔اگر ایران نے ذخیرہ خفیہ مقام پر منتقل کیا تو یہ جوہری عدم پھیلاؤ کے عالمی معاہدے (NPT) کی سنگین خلاف ورزی ہوگی۔ادھر امریکی ادارے آفس آف سائنٹیفک اینڈ ٹیکنیکل انفارمیشن کے مطابق ایران کا افزودہ یورینیم صرف 16 ایسے سلنڈرز میں سما سکتا ہے جن کی اونچائی 36 انچ ہو، اس کا مطلب ہے کہ اگر اسرائیل ایران کی تنصیبات تباہ بھی کر دے تب بھی یہ مواد کسی خفیہ مقام پر منتقل کیا جاسکتا ہے اور یہی وہ خدشہ ہے جس نے عالمی نگرانی کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں