اسد حکومت کے خاتمے کے بعد 20 لاکھ شامی وطن واپس لوٹے :اقوام متحدہ

اسد حکومت کے خاتمے کے بعد 20 لاکھ شامی وطن واپس لوٹے :اقوام متحدہ

بیروت(اے ایف پی،اے پی پی ) اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی کے سربراہ فلیپو گرانڈی نے کہا ہے کہ بشار الاسد حکومت کے خاتمے کے بعد 20لاکھ شامی وطن واپس لوٹے ۔۔

انہوں نے کہایہ بڑھتی ہوئی علاقائی کشیدگی کے درمیان امید کی علامت ہے ۔فلیپو گرانڈی نے لبنانی صدر جوزف عون کیساتھ ملاقات کے  بعد میڈیا کو بتایا مزید لوگوں کی واپسی کے لیے شام کو زیادہ اور تیز تر بین الاقوامی حمایت کی ضرورت ہے ۔ واضح رہے 8 دسمبر کو اسلام پسند قوتوں کے ہاتھوں اسد حکومت کا خاتمہ ہوا تھا جس کے بعد وہ روس فرار ہو گئے تھے ۔ علاوہ ازیں اقوام متحدہ نے ایک رپورٹ میں کہا دنیا بھر میں 2024 کے دوران تنازعات میں 48 ہزار 394 افراد ہلاک ہوئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں