فیس بک، گوگل و دیگر سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے 16 ارب پاسورڈ لیک ہونے کاانکشاف

 فیس بک، گوگل و دیگر سوشل میڈیا  اکاؤنٹس کے 16 ارب پاسورڈ  لیک ہونے کاانکشاف

واشنگٹن(آئی این پی )ایپل، فیس بک، گوگل و دیگر سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے16ارب پاسورڈز لیک ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے ۔

فوربز میں شائع ہونیوالی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لیک میں 16 ارب لاگ ان تفصیلات اور پاسورڈز منکشف کیے گئے ہیں جسکے بعد گوگل نے اربوں صارفین کو اپنے پاسورڈز بدلنے کی تجویز دی ہے جبکہ ایف بی آئی نے امریکیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ ایس ایم ایس پر موصول ہونیوالا کوئی مشتبہ لنک نہ کھولیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں