رومانیہ کے صدر نے ایلی بولوجان کو وزیراعظم نامزد کر دیا
بخارسٹ(اے ایف پی)رومانیہ کے صدر نکوسر ڈین نے لبرل پارٹی کے رہنما ایلی بولوجان کو وزیر اعظم نامزد کیا۔
56سالہ ایلی بولو اس وقت سینیٹ کے صدر اور لبرل پارٹی پی این ایل کے رہنما کے طور پر خدمات انجام
دے رہے ۔سرکاری خطاب میں صدر نے کہا بولو جان رومانیہ کی پیچیدہ صورتحال میں سب سے موزوں شخص ہیں ۔ قبل ازیں صدر نے کہا تھا کہ رومانیہ ایک ٹرنگ پوائنٹ پر ہے ،بجٹ خسارے سمیت کئی مشکل چیلنجز کا سامنا ہے ۔واضح رہے بولوجان کی تقرری کیلئے پارلیمنٹ سے توثیق کی ضرورت ہوگی۔