آ ن لائن مالیاتی فراڈ:سری لنکا سے 85 چینی شہری چارٹرڈ طیارے کے ذریعے ڈی پورٹ
کولمبو(دنیا مانیٹرنگ)سری لنکا نے85چینی شہریوں کو کئی ماہ حراست میں رکھنے کے بعد ڈی پورٹ کر دیا ۔
سری لنکن حکام نے بتایا کہ یہ چینی شہری بینکوں سے رقوم ہتھیانے کیلئے سائبر کارروائیوں میں ملوث تھے ۔سری لنکن حکام نے ڈی پورٹ کرتے ہوئے ہر ایک چینی کو 250 ڈالر جرمانہ کیا۔ایک سینئر سری لنکن عہدیدار نے بتایا چینی شہریوں کو آن لائن فراڈ کیلئے عالمی بینکوں کو نشانہ بنانے کے الزام میں گزشتہ برس اکتوبر میں گرفتار کیا گیا تھا۔ گروپ میں 13خواتین بھی شامل تھیں۔