اسرائیل کے وائز مین انسٹیٹیوٹ آف سائنس کی جدید تجربہ گاہ تباہ ،57کروڑ ڈالر نقصان کا تخمینہ
تل ابیب(رائٹرز،آئی این پی )ایران کے میزائل حملے میں اسرائیل کے وائز مین انسٹیٹیوٹ آف سائنس کی ایک جدید تجربہ گاہ تباہ ہو گئی۔
حملے کے وقت کیمپس خالی تھا، اس لیے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم عمارت کا ایک حصہ مکمل منہدم ہو گیا۔محققین نے آگ کے دوران ملبے میں گھس کر قیمتی سائنسی نمونے بچانے کی کوشش کی۔انسٹیٹیوٹ کے نائب صدر پروفیسر روئی اوزری کے مطابق، "ہم نے ہر ممکن کوشش کی کہ تجربات اور سیمپلز ضائع نہ ہوں۔اسرائیلی سائنسدانوں نے اعتراف کیا کہ ایرانی میزائل حملے نے ان کی تحقیق کو کئی سال پیچھے دھکیل دیا ہے ۔ سائنس دان ایلاڈ تساحور نے کہاکہ اس نقصان سے بحالی میں کافی وقت لگے گا۔وائزمین انسٹیٹیوٹ پر ایرانی میزائل حملے کے نتیجے میں 57 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کے نقصانات کا تخمینہ لگایا گیا ہے ۔