مودی دور میں سوئس بینکوں میں بھارتی کالے دھن میں اضافہ

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)مودی دور میں سوئس بینکوں میں بھارتی کالے دھن میں اضافہ ہوگیا۔سوئس بینک کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق بھارتی رقم 2024 میں تین گنا بڑھ کر37ہزار600کروڑ روپے تک جا پہنچی۔۔۔
رقم کا بڑا حصہ بینکوں اور اداروں کے ذریعے رکھا گیا۔بھارتی اخبار کے مطابق سوئٹزرلینڈ 2019 سے بھارت کو مشکوک اکاؤنٹس کی تفصیلات ہر سال فراہم کر رہا ۔سوئس حکام کے مطابق سینکڑوں کیسز میں بھارت کو مشکوک اکاؤنٹس کی تفصیلات دی جا چکی ، مجموعی طور پر غیر ملکی کلائنٹس کی رقوم میں کمی آئی مگر بھارتی پیسہ غیر معمولی حد تک بڑھا۔