یمن حکومت نے فوج کے امریکی بحری جہازوں پر حملوں کے اعلان کی حمایت کردی

یمن حکومت نے فوج کے  امریکی بحری جہازوں پر حملوں  کے اعلان کی حمایت کردی

صنعا (نیوزایجنسیاں)یمن کی حکومت نے کہا ہے کہ وہ اپنی مسلح افواج کے اس اعلان کی حمایت کرتی ہے جس میں ایک روز قبل یہ کہا گیا تھا کہ اگر امریکا نے ایران پر حملے کئے تو وہ بحیرہ احمر میں امریکی بحری جہازوں کو نشانہ بنائیں گے ۔

خبر رساں ادارے کے مطابق یمن کی حکومت نے بیان میں کہا کہ ہم یمن کی جانب سے مسلح افواج کے اس اعلان کی توثیق کرتے ہیں جس میں کہا گیا تھا کہ وہ بحیرہ احمر میں امریکی بحری جہازوں اور جنگی بیڑوں کو نشانہ بنانے کیلئے تیار ہیں۔ امریکا کے ایران پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے حوثی گروپ نے کہا ہے کہ اب جنگ کا آغاز ہو گیا ہے ۔ یمن کی حوثی اکثریتی تنظیم انصار اللہ کے سیاسی بیورو نے کہا کہ ایران کی جوہری تنصیب کو تباہ کرنا جنگ کا خاتمہ نہیں، بلکہ یہ ایک آغاز ہے ، اب مار کے بھاگ جانے کا وقت ختم ہوچکا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں