برطانیہ :پارلیمنٹ کے باہر فلسطین ایکشن گروپ کے احتجاج پر پابندی

لندن(اے ایف پی)برطانوی پولیس نے پارلیمنٹ کے باہر فلسطین ایکشن گروپ کے احتجاج پر پابندی لگا دی ۔ یہ غیر معمولی اقدام ہے گروپ کے دو ارکان کے گز شتہ ہفتے ایک فوجی مرکز میں گھسنے کے بعد سامنے آیا ہے ۔
فلسطین کی حامی تنظیم ان گروپوں میں شامل ہے جنہوں نے غزہ تنازع شروع ہونے کے بعد سے اسرائیل سے منسلک برطانیہ میں کام کرنے والی دفاعی اور دیگر کمپنیز کو باقاعدگی سے نشانہ بنایا ہے ۔برطانوی میڈیا کے مطابق حکومت فلسطین ایکشن کو القاعدہ یا داعش کے برابر دہشت گرد تنظیم قرار دینے پر غور کر رہی ہے ۔