12 روز ہ جنگ :610ایرانی شہید ،28اسرائیلی مارے گئے

12 روز ہ جنگ :610ایرانی شہید ،28اسرائیلی مارے گئے

تہران ،مقبوضہ بیت المقدس(مانیٹرنگ نیوز) ایران اور اسرائیل کی 12روز تک جاری رہنے والی جنگ میں 606ایرانی شہید ، 28اسرائیلی مارے گئے ۔

ایران کی وزارت  صحت نے کہا 13 جون سے ابتک اسرائیلی حملوں میں 610 افراد شہید ہو چکے ہیں جن میں 2 ماہ کے شیر خواروں سمیت 13 بچے شامل تھے ، 49 خواتین بھی جان کی بازی ہار گئیں،شعبہ صحت کے 5 طبی کارکن بھی اسرائیلی حملوں کا نشانہ بنے ۔ پانچ ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں ،971 افراد تاحال ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں جبکہ 687 افراد کی سرجریز بھی ہوئیں۔اسرائیلی فوج کے حملوں میں 7 ہسپتال، 9 ایمبولنسز، 6 ایمرجنسی رسپانس بیسز اور 4 کلینک بھی تباہ ہوگئے ۔ایران میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران بدترین حملے ہوئے جن میں 107 افراد شہید ہوئے ۔انسانی حقوق کے ایک گروپ اور ایران میں انسانی حقوق کے کارکنوں نے کہا ہے کہ شہید ہونے والوں کی تعداد سرکاری اعداد و شمار سے تقریباً دو گُنا ہے ۔ جنگ میں ایران کے 17 ایٹمی سائنسدان بھی شہید ہوئے ۔دوسری جانب اسرائیلی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ایران سے جنگ کے دوران 28 شہری ہلاک اور 3 ہزار 238افراد زخمی ہوئے ۔اسرائیلی فوج کے مطابق ایران نے 550 بیلسٹک میزائل اور ایک ہزار کے قریب ڈرونز داغے جن میں سے زیادہ تر کو فضا ہی میں تباہ کر دیا گیا۔کم از کم 31 بیلسٹک میزائل آبادی والے علاقوں میں گرے جبکہ صرف ایک ڈرون نے ایک گھر کو نشانہ بنایا۔حکام کا کہنا ہے کہ 9 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوچکے ہیں جنکے گھر کلی یا جزوی طور پر تباہ ہوئے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں