عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 4فیصد سے زائد کمی

لندن (اے ایف پی )ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کے بعد منگل کو عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید 4فیصد سے زائد کمی ہوئی ہے ۔
برینٹ نارتھ سی کروڈ 4.9 فیصد کمی سے 67.04 ڈالر فی بیرل جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ بھی4.8فیصد کمی کے بعد65.22ڈالر فی بیرل ہو گیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دو دنوں میں تیل کی قیمتوں میں 10 فیصد سے زائد کمی ہوئی ۔