آسٹریلیا : بیٹ لیسا وائرس سے ایک ہلاک

آسٹریلیا : بیٹ لیسا  وائرس سے ایک ہلاک

سڈنی(اے ایف پی) آسٹریلیا کی ریاست نیو ساؤتھ ویلز میں ایک شخص بیٹ لیسا وائرس سے ہلاک ہوگیا۔۔

، ۔حکام کے مطابق 50 سالہ شخص کو یہ مہلک وائرس ایک چمگادڑ کے کاٹنے یا پنجے سے خراش لگنے کے بعد منتقل ہوا۔ یہ وائرس چمگادڑ کے لعاب کے ذریعے جسم میں داخل ہوتا ہے ،علامات ظاہر ہونے کے بعد اس کا کوئی موثر علاج موجود نہیں۔نیو ساؤتھ ویلز ہیلتھ کی ترجمان کیرا گلاسگو نے تصدیق کی کہ وائرس کی انسانوں میں منتقلی بہت کم ہوتی ہے ، لیکن ایک بار علامات ظاہر ہو جائیں تو بچاؤ ناممکن ہو جاتا ہے ۔ یاد رہے 1996 میں پہلی بار شناخت ہونے کے بعد سے آسٹریلوی بیٹ لیسا وائرس کے انسانی انفیکشن کے اب تک صرف تین کیسز سامنے آئے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں