سعودی عرب میں امریکی دفاعی نظام ’تھاڈ‘فعال

سعودی عرب میں امریکی دفاعی  نظام ’تھاڈ‘فعال

ریاض(دنیا مانیٹرنگ) سعودی عرب میں امریکی دفاعی نظام ’تھاڈ‘ فعال کردیا گیا۔ امریکی سینٹ کام کے سربراہ جنرل ایرک نے بتایا کہ سعودی عرب میں ’تھاڈ‘ کی پہلی بیٹری نے کام کا آغاز کردیا ۔

 انہوں نے دفاعی نظام کے فعال ہونے پر سعودی فوجی حکام کو مبارک باد دی۔ برطانوی میڈیا کے مطابق تھاڈ دفاعی نظام مختصر اور درمیانے فاصلے تک نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھنے والے میزائلوں کو گرانے کی صلاحیت رکھنا ہے ۔ تھاڈ دفاعی نظام کی رینج 200 کلومیٹر ہے اور یہ 150 کلو میٹر کی بلندی تک کام کرتا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں