پاکستان کے لئے سویڈن کی ویزا سروس آج سے بحال
سٹاک ہوم(آئی این پی)پاکستان کی سفارتی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے اور سویڈن کی حکومت آج سے اسلام آباد میں ویزا سروسز دوبارہ شروع کررہی ہے ۔
ترجمان سویڈش حکومت کا کہنا ہے پاکستان اور سویڈن کی وزارت خارجہ کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت کے بعد ویزا سروسز شروع کرنے کا فیصلہ ہوا ، اس سے پاکستانیوں کو مختصر قیام کیلئے سویڈن جانے کی سہولت ملے گی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ آج سے پاکستانی شینگن ویزا کیلئے درخواست دے سکتے ہیں ، جو 90دن کا ہوگا،یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی کی عکاسی کرتا ہے ۔