ٹرمپ کی ٹیرف ڈیڈلائن ، ایشیائی منڈیاں مندی کا شکار

ٹرمپ کی ٹیرف ڈیڈلائن ، ایشیائی منڈیاں مندی کا شکار

ہانگ کانگ،واشنگٹن (اے ایف پی)ایشیا کی بیشتر سٹاک مارکیٹس پیر کو مندی کا شکار رہیں جبکہ ایشیائی ممالک امریکی صدر ٹرمپ کی 9 جولائی کی ٹیرف ڈیڈلائن سے قبل تجارتی معاہدے کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

ٹوکیو، ہانگ کانگ، شنگھائی اور سڈنی کی مارکیٹس نیچے رہیں، جبکہ سنگاپور اور جکارتہ میں معمولی بہتری دیکھی گئی۔علاوہ ازیں پیر کو وال سٹریٹ کے حصص مندی کی لپیٹ میں آ گئے کیونکہ سرمایہ کار صدر ٹرمپ کی تجارتی معاہدوں کے لیے غیر یقینی صورتحال پر نظر جمائے ہوئے ہیں۔ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ ان ممالک کو پہلی بار کسٹمز محصولات کا خط بھیجیں گے جنہوں نے واشنگٹن کے ساتھ معاہدے نہیں کیے ، اگر اگست یکم تک کوئی معاہدہ نہ ہوا تو سخت محصولات عائد کر دئیے جائیں گے ۔ڈاؤ جونز انڈسٹریل ایوریج 0.2 فیصد کمی کے ساتھ 44,733.06 پر بند ہوا جبکہ ایس اینڈ پی 500 میں 0.4 فیصد اور ٹیکنالوجی پر مبنی نیسڈاک میں 0.6 فیصد کمی دیکھی گئی۔۔مارکیٹ ماہرین کے مطابق محصولات کی غیر یقینی صورتحال اور پچھلے ہفتے ریکارڈ بلندیوں کے بعد مندی کا رجحان ظاہر ہو رہا ہے ۔ٹیسلا کے حصص 7.5 فیصد گر گئے کیونکہ صدر ٹرمپ نے ایلون مسک کے نئے سیاسی جماعت بنانے کے منصوبے پر تنقید کی ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں