بھارت:ہندو انتہا پسندوں نے مسجد احاطہ میں خنزیر کا گوشت پھینک دیا،علاقے میں کشیدگی
گوہاٹی(اے پی پی)بھارتی ریاست آسام میں ہندو انتہا پسندوں نے ایک مسجد کے احاطہ میں سور کا گوشت پھینکا جس پر علاقے میں کشیدگی پھیل گئی ۔۔
انتہا پسندوں نے پنجہ باڑی علاقے میں عید گاہ مسجد کے احاطے میں حرام جانور کا گوشت پھینکا۔ مسجد کے امام جب نماز فجر کے لیے وہاں پہنچنے تو انہیں ایک تھیلا ملاجس میں خنزیر کا گوشت تھا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نیلے رنگ کی شرٹ اور ہیلمٹ پہنا ہوا ایک شخص موٹر سائیکل پر وہاں آیا اور احاطے میں تھیلا پھینک دیاجس کے بعد و ہ فرار ہو گیا۔پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کر لیا ۔