بھارتی ریاست بہار میں ووٹرز کو شہریت ثابت کرنیکا حکم

بھارتی ریاست بہار میں ووٹرز کو شہریت ثابت کرنیکا حکم

نئی دہلی (اے ایف پی)بھارتی الیکشن کمیشن نے مشرقی ریاست بہار میں ووٹر فہرستوں کی نظرثانی کے دوران شہریوں کو چند ہفتوں میں۔۔

 شہریت کے ثبوت فراہم کرنے کا حکم دے دیا، جس کے لیے درکار دستاویزات اکثریت کے پاس موجود نہیں۔یہ مہم بعد میں پورے  ملک میں نافذ کی جائے گی۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد غیر قانونی تارکین کے ناموں کو ووٹر لسٹ سے نکالنا ہے ۔حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی طویل عرصے سے الزام لگاتی رہی ہے کہ بنگلہ دیش سے آئے غیر دستاویزی مسلمان مہاجرین بھارتی ووٹر لسٹ میں شامل ہو چکے تاہم اپوزیشن رہنماؤں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس اقدام سے لاکھوں بھارتی شہریوں خاص طور پر مسلمانوں اور نچلی ذات سے تعلق رکھنے والے افراد کا ووٹ کا حق چھن جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں