اطالوی شاہی محل کا پانی چوری فوارے ، سرسبز لان متاثر، ملزم گرفتار
روم(اے ایف پی)اطالوی پولیس نے نیپلز کے قریب واقع تاریخی شاہی محل ’کاسرٹا‘ کے آبی ذخائر سے پانی چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔۔
پولیس کے مطابق 58 سالہ ملزم نے کیرولین آبی نہر سے غیر قانونی پائپ لائن کے ذریعے پانی اپنی زرعی زمین تک منتقل کیا۔اس محل کو’ اطالوی ورسیلز‘ کہا جاتا ہے جو یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے میں شامل ہے ، پانی کی کمی سے 300 ایکڑ پر محیط محل کے فوارے اور سرسبز لان متاثر ہوئے ۔یہ زمین ایک مذہبی تنظیم کی ملکیت تھی جبکہ ملزم یہاں ٹھیکیدار تھا،پولیس نے چوری شدہ پانی کی پائپ لائن اور متعلقہ زرعی زمین ضبط کر لی ،کیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔