جنوبی کوریا :مارشل لا کی ناکام کوشش سابق صدر یون دوبارہ گرفتار
سیول (اے ایف پی)جنوبی کوریا کے معزول سابق صدر یون سک یول کو جمعرات کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ۔۔
، ان پر مارشل لا نافذ کرنے کی ناکام کوشش اور بغاوت کی سازش کے الزامات کی تحقیقات جاری ہیں۔ انہوں نے 3 دسمبر کو پارلیمنٹ میں مسلح فوجی بھیجے تھے تاکہ مارشل لا کے خلاف ووٹنگ کو روکا جا سکے ۔وہ جنوری میں گرفتار ہونے والے ملک کے پہلے صدر تھے ، مگر مارچ میں تکنیکی بنیادوں پر رہا کر دئیے گئے ۔اپریل میں ان کی برطرفی آئینی عدالت نے برقرار رکھی، لیکن انہوں نے تحقیقات کے لیے متعدد بار سمن کو نظر انداز کیا، جس پر عدالت نے ثبوت مٹانے کے خدشے کے پیش نظر دوبارہ گرفتاری کا حکم جاری کیا۔یاد رہے سابق صدر 14 دسمبر کو مارشل لا کے اعلان پر پارلیمنٹ میں مواخذے کے بعد معزول کر دئیے گئے تھے ۔