تیونس :ٹی وی پر صدر کی خبر دیکھنے سے انکار پر 6ماہ قید
تیونس ( اے ایف پی ) تیونس کے وسطی شہر قفصہ میں ایک قیدی کو صرف اس بنا پر 6ماہ قید کی سزا سنائی گئی کہ۔۔۔
اس نے ٹی وی پر صدر قیس سعید کی خبر دیکھنے سے انکار کر دیا تھا ۔وکیل کے مطابق، ان کا مؤکل پہلے ایک غیر متعلقہ مقدمے میں حراست میں تھا، جو ختم کر دیا گیا۔ تاہم رہائی کے وقت اہل خانہ کو معلوم ہوا کہ قیدی کو توہین صدر کیس میں سزا ہو چکی ہے ۔واقعے کے مطابق، قیدی نے جیل میں صدر کی سرگرمیوں پر مشتمل ایک نیوز بلیٹن دیکھنے سے انکار کیا اور چینل تبدیل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے سخت زبان استعمال کی۔ اس پر اس کے سیل ساتھی نے اسے جیل انتظامیہ کو رپورٹ کر دیا۔