رواں سال پاکستان ایران سے 30لاکھ افغانی واپس آ سکتے :یو این
کابل (اے ایف پی)اقوام متحدہ نے کہا رواں سال ایران اور پاکستان سے تقریباً 30 لاکھ افغان شہری واپس اپنے ملک آ سکتے ہیں۔
جس سے افغانستان میں جاری انسانی بحران مزید شدید ہونے کا خدشہ ہے ۔یو این ایچ سی آر کے نمائندے عرفات جمال نے کابل میں میڈیا کو بتایا کہ اب تک 16 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین واپس آ چکے ، جن میں اکثریت ایران سے آنے والوں کی ہے ۔ایران نے غیرقانونی افغانوں کو 6 جولائی تک ملک چھوڑنے کی مہلت دی تھی، جس کے بعد 50 ہزار افراد روزانہ افغانستان واپس آ رہے ۔جمال کے مطابق واپسی کا عمل غیرمنظم، غیرمہذب اور کربناک ہے ، جبکہ اقوامِ متحدہ نے پانی، صفائی، ویکسین اور غذائی سہولیات کی ہنگامی فراہمی شروع کر دی ہے ۔مہاجرین نے ایرانی حکام کی جانب سے گرفتاریوں اور جبر کی شکایات بھی کی ہیں۔