چین :خواتین مصنفین کو ہم جنس افسانے لکھنے پر جرمانے ،قید کی وارننگ
بیجنگ (اے ایف پی)چین میں آن لائن ہم جنس افسانے شائع کرنے والی خواتین مصنفین کو حکام کی جانب سے جرمانوں اور جیل کی سزاؤں کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔
درجنوں مصنفین کو حالیہ مہینوں میں حراست میں لیا گیا ۔22 سالہ مصنفہ میو میونے میڈیا کو بتایایہ مردانہ غلبے والی سماج کے خلاف ایک طرح کی مزاحمت ہے ۔واضح رہے چینی قانون کے مطابق فحش مواد پھیلانے پر جرمانہ یا قید کی سزا ہو سکتی ہے ،سزا 10 سال تک بھی ہو سکتی ہے ۔ اگر کسی افسانے کو 10 ہزار سے زائد کلکس ملیں یا اس سے 10 ہزار یوآن سے زائد آمدن ہو تو یہ جرم شمار کیا جاتا ہے ۔