امریکی اور چینی وزرائے خارجہ کی ملاقات، کشیدگی میں کمی پر غور

امریکی اور چینی وزرائے خارجہ کی  ملاقات، کشیدگی میں کمی پر غور

کوالا لمپور (اے ایف پی)امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور ان کے چینی ہم منصب وانگ یی کے درمیان جمعہ کو ملائشیا میں ملاقات ہوئی۔

 جس کا مقصد دونوں عالمی حریفوں کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنا تھا۔یہ ملاقات ٹرمپ کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد روبیو اور وانگ کے درمیان پہلی براہ راست ملاقات تھی۔روبیو نے ملاقات کو تعمیری قرار دیا ۔چینی وزارت خارجہ کے مطابق دونوں ممالک نے سفارتی سطح پر رابطے بڑھانے اور تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے پر اتفاق کیا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں