میانمار:بدھ مت عبادت گاہ پر فضائی حملہ، بچوں سمیت 22 ہلاک
بینکاک (اے ایف پی)میانمار کے وسطی علاقے ساگائنگ میں ایک بدھ مت عبادت گاہ پر فضائی حملے کے نتیجے میں کم از کم 22 افراد ہلاک ہو گئے ، جن میں تین بچے بھی شامل ہیں۔
خانقاہ مکمل طور پر تباہ ہو چکی ، بیشتر لاشیں شدید طور پر جُھلس گئیں۔ یاد رہے 2021 میں فوجی بغاوت کے بعد سے ملک خانہ جنگی کا شکار ہے دوسری جانب میانمار میں نسلی عسکریت پسندوں کے حملے کے بعد 100 فوجیوں سمیت 500 سے زائد افراد تھائی لینڈ میں داخل ہو گئے ۔ تھائی فوج کے مطابق کرن نیشنل لبریشن آرمی نے ہفتے کو کیائن ریاست میں فوجی اڈے پر حملہ کیا، جس کے بعد میانمار کے فوجی پسپا ہو گئے ۔