امریکانے کیوبا کے صدر میگوئل پر پہلی بار ویزا پابندیاں عائد کر دیں
واشنگٹن (اے ایف پی)امریکا نے کیوبا کے صدر میگوئل دیاز کینل پر پہلی بار ویزا پابندیاں عائد کر دیں۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ایکس پر بیان میں کہا کہ پابندیاں کیوبا میں عوام پر حکومتی ظلم کے باعث لگائی گئیں۔ یہ اقدام کیوبا میں حکومت مخالف مظاہروں کی چوتھی برسی کے موقع پر اٹھایا گیا۔ دیگر اعلیٰ حکام پر بھی ویزا پابندیاں لگائی گئی ہیں۔