کیمرون میں صدارتی الیکشن 12 اکتوبر کو ہوگا
یاونڈے (اے ایف پی)کیمرون میں صدارتی الیکشن 12 اکتوبر کو ہوگا، 92سالہ صدر پال بایا جو گزشتہ 43 سال سے اقتدار میں ہیں۔۔۔
انہوں نے آٹھویں بار امیدوار بننے کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔ ان کے کئی پرانے ساتھی جن میں سابق وزیراعظم بیلو بوبا مائگاری اور وزیر روزگار ایسا چیروما بکاری شامل ہیں، ان کے خلاف انتخاب لڑنے کا اعلان کر چکے ۔ اپوزیشن جماعتیں بدستور تقسیم کا شکار ہیں۔ امیدواروں کو 21 جولائی تک کاغذات جمع کرانے کی مہلت ہے ۔