پیرو: 3ہزار800سال پرانی بستی سیاحوں کیلئے کھل گئی
کارال(اے ایف پی)پیرو میں دنیا کی قدیم ترین تہذیبوں میں سے ایک کارال تہذیب کی 3ہزار800سال پرانی شہری بستی پینیکو آٹھ سالہ تحقیق اور بحالی کے بعد عوام کے لیے کھول دی گئی۔
ماہر آثار قدیمہ رتھ شیڈی نے بتایا کہ پینیکو 1800 سے 1500 قبل مسیح کے درمیان قائم کیا گیا ایک منظم شہری مرکز تھا، جو زراعت اور خطے کی مختلف اکائیوں کے مابین تجارت کیلئے مخصوص تھا۔ اب تک یہاں 18 تعمیرات دریافت ہوئی ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ پینیکو کی تعمیر مشرق وسطیٰ اور ایشیا کی اولین تہذیبوں کے ہم عصر دور میں ہوئی۔