16 جون کواسرائیلی حملے میں صدر پزشکیان زخمی ہوئے تھے ، ایرانی میڈیا

16 جون کواسرائیلی حملے میں صدر  پزشکیان زخمی ہوئے تھے ، ایرانی میڈیا

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک ،آ ئی این پی )ایرانی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ صدر مسعود پزشکیان اسرائیلی فضائی حملے میں معمولی زخمی ہوئے تھے ۔

فارس نیوز کے مطابق یہ حملہ 16 جون کو تہران کے مغربی علاقے میں واقع ایک عمارت پر کیا گیا جہاں سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کا اجلاس جاری تھا۔ صدر پزشکیان، پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف، عدلیہ کے سربراہ محسنی ایجیئی اور دیگر اعلیٰ حکام اس اجلاس میں شریک تھے ، عمارت کے داخلی اور خارجی راستوں پر 6 میزائل داغے گئے ،تاہم حکام پہلے سے تیار کردہ ایمرجنسی راستے کے ذریعے باہر نکلنے میں کامیاب ہو گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں