نیو کیلیڈونیا معاہدہ، مقامی حلقوں کی تنقید،پھر مظاہروں کی دھمکی
نومیہ ( اے ایف پی)فرانس اور بحرالکاہلی علاقے نیو کیلیڈونیا کے درمیان ہفتے کو ایک نیا معاہدہ ہوا تھا جس کے تحت خطے کو ریاست کے اندر ریاست کا درجہ دیا جائے گا۔
صدر کی جانب سے معاہد ہ تاریخی قرار دئیے جانے کے باوجود فوری تنقید کی زد میں آ گیا۔شہری تنظیم کنسٹرئیراوترومون کے سربراہ جوئل نے اس معاہدے کو مردہ پیدائش قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ پچھلے معاہدوں کی ایک کمزور نقل ہے ،انہوں نے ایک بار پھر مظاہروں کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ایک اور 13 مئی ممکن ہے ، یاد رہے گزشتہ سال 13مئی کو پرتشدد مظاہروں کا آغاز ہوا تھا۔