چین نے بیٹری ٹیکنالوجی کی برآمد پر پابندیاں لگا دیں

چین نے بیٹری ٹیکنالوجی کی  برآمد پر پابندیاں لگا دیں

بیجنگ (اے ایف پی)چین نے بیٹری میٹریلز اور لیتھیم ریفائننگ ٹیکنالوجی کی برآمد پر نئی پابندیاں عائد کر دیں۔ بیجنگ کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ قومی اقتصادی سلامتی اور ترقیاتی مفادات کے تحفظ کے لیے کیا گیا ۔

وزارت تجارت کے مطابق بیٹری کیتھوڈ میٹریلز کی تیاری کو محدود فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے ،برآمد خصوصی اجازت کے بغیر ممکن نہیں ہوگی۔یہ اقدام امریکاکے ساتھ جاری تجارتی کشیدگی کے تناظر میں سامنے آیا ہے ، واشنگٹن نے چین پر نایاب دھاتوں کی برآمد میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام لگایا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں