فن لینڈ :صدر کے بیٹے کو انٹرن شپ میں ترجیح پر تنازع
ہیلنسکی (اے ایف پی)فن لینڈ کے صدر الیگزینڈر سٹب کے بیٹے اولیور سٹب کو پارلیمنٹ سے منسلک تحقیقی ادارے میں انٹرنشپ دئیے جانے پر ملک میں تنازع اٹھ کھڑا ہوا ہے۔۔
اور مختلف سرکاری اداروں کو اس معاملے پر عوامی شکایات موصول ہوئی ہیں۔پارلیمانی محتسب کے دفتر نے تصدیق کی ہے کہ اسے اب تک 10 تحریری شکایات موصول ہو چکی ہیں، جبکہ چانسلر آف جسٹس کو 2 شکایات موصول ہوئی ہیں۔ذرائع ابلاغ کے مطابق، 21 سالہ اولیور سٹب کو فِنش انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل افیئرز (FIIA) میں تین ماہ کی انٹرنشپ دی گئی، حالانکہ ان کے مقابلے میں دیگر زیادہ تجربہ کار امیدوار بھی موجود تھے ۔