برطانیہ میں ووٹ ڈالنے کی عمر 16 سال کرنیکا اعلان
لندن(اے ایف پی)برطانیہ کی حکومت نے عام انتخابات میں ووٹ کی عمر 16 اور 17 سال کرنے کا اعلان کیا ہے۔۔
، جو دنیا میں سب سے کم عمر میں ووٹنگ کا حق ہوگا۔ وزیراعظم کیئر سٹارمر کا کہنا ہے کہ نوجوان کام کرتے اور ٹیکس ادا کرتے ہیں، اس لیے انہیں ووٹ کا حق ملنا چاہیے ۔ یہ اقدام جمہوریت کو مضبوط بنانے اور کم ووٹ کی شرح کو بہتر کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے ۔ ماہرین کے مطابق اس سے ووٹرز کی تعداد میں لاکھوں کا اضافہ ہوگا۔ دوسری جانب سرکاری اعداد و شمار کے مطابق برطانیہ میں بیروزگاری کی شرح مئی کے آخر تک تین ماہ میں 4.7 فیصد تک پہنچ گئی، جو جون 2021 کے بعد سب سے زیادہ ہے ، یہ اضافہ برطانیہ میں کاروباری ٹیکس میں اضافہ اور امریکی ٹیرف کی وجہ سے کاروباری شعبے کو پہنچنے والے نقصان کا نتیجہ ہے ۔