جنوبی کوریا :چیئرمین سام سنگ کی بریت کا فیصلہ برقرار
سیول (اے ایف پی)جنوبی کوریا کی سپریم کورٹ نے سام سنگ الیکٹرانکس کے چیف لی جے کو تمام الزامات سے بری کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا ہے ۔۔
لی پر سٹاک پرائس پر دھوکہ دہی اور اکاؤنٹنگ فراڈ کے الزامات تھے ، جن کا تعلق 2015 میں سام سنگ کی دو کمپنیز کے انضمام سے تھا۔ نچلی عدالت اور اپیل کورٹ نے بھی انہیں بری کر دیا تھا، پراسیکیوٹرز نے سپریم کورٹ میں اپیل کی تھی۔لی کو ایک اور فراڈ کے مقدمے میں 18 ماہ قید ہوئی تھی، 2021 میں مشروط رہائی کے بعد صدارتی معافی ملنے پر وہ دوبارہ سام سنگ کے سربراہ بنے ۔