بھارتی وزیر اعلیٰ زندہ ، میٹا نے مردہ قرار دیدیا ، پھر معافی مانگ لی

 بھارتی وزیر اعلیٰ زندہ ، میٹا نے مردہ  قرار دیدیا ، پھر معافی مانگ لی

نئی دہلی (نیوز مانیٹرنگ )سوشل میڈیا کمپنی میٹا نے بھارتی ریاست کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا کی جانب سے کی گئی ایک تعزیتی پوسٹ کے غلط ترجمے پر معذرت کی ہے۔

 جس سے یہ جھوٹا تاثر پیدا ہوا کہ خود وزیر اعلیٰ انتقال کر گئے ہیں۔منگل کے روز سدارامیا نے کنڑ زبان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز فیس بک اور انسٹاگرام پر معروف اداکارہ بی سروجادیوی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا تھا۔ تاہم جب اس پوسٹ کا خودکار ترجمہ انگریزی میں ہوا تو اس میں یہ ظاہر ہونے لگا کہ سدارامیا خود انتقال کر چکے ہیں ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں