جرمنی نے 81 افغان مجرموں کو ملک سے نکال دیا
فرینکفرٹ ،برلن (اے ایف پی)جرمنی نے مجرمانہ جرائم کی بنیاد پر 81 افغان مردوں کو طالبان کے زیر کنٹرول افغانستان ڈی پورٹ کر دیا ۔
وزارت داخلہ کے مطابق یہ پرواز جمعہ کو روانہ ہوئی ،تمام افراد کو قانونی طور پر ملک بدر کیا گیا۔ وزیر داخلہ الیگزینڈر نے کہا کہ سنگین جرائم کرنے والوں کو جرمنی میں رہائش کا حق نہیں ملنا چاہیے ۔ یہ آپریشن قطر کی مدد سے مکمل کیا گیا ،جرمنی نے طالبان حکومت سے براہ راست رابطہ نہیں رکھا۔ادھر اقوام متحدہ نے افغان پناہ گزینوں کی جبری واپسی فوری روکنے کا مطالبہ کیا۔