سری لنکا:ٹرین کی ٹکر اور فائرنگ سے 3 جنگلی ہاتھی ہلاک

سری لنکا:ٹرین کی ٹکر اور فائرنگ  سے 3 جنگلی ہاتھی ہلاک

کولمبو (اے ایف پی )سری لنکا میں تین جنگلی ہاتھی مختلف واقعات میں ہلاک ہو گئے ۔ ایک ہاتھی شمال مشرقی علاقے میں ٹرین سے ٹکرا کر مارا گیا۔

 جبکہ دو کو وسطی اور مشرقی علاقوں میں گولی مار دی گئی۔ حکام کے مطابق انسان اور ہاتھیوں کے درمیان بڑھتے تنازع میں رواں سال 200 سے زائد ہاتھی اور 55 افراد ہلاک ہو چکے ۔واضح رہے سری لنکا میں ہاتھیوں کو قانونی طور پر تحفظ حاصل ہے ،انہیں بدھ مت ثقافت میں مقدس سمجھا جاتا ہے ، مگر کسان اپنی فصلوں کی حفاظت کیلئے انہیں قتل کر دیتے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں