کمبوڈیا :انٹرنیٹ فراڈ سنٹرزکیخلاف کریک ڈاؤن، 2 ہزار افرادگرفتار
پنوم پین (اے ایف پی)کمبوڈیا میں انٹرنیٹ فراڈ کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 2 ہزار سے زائد مشتبہ افراد گرفتار کر لیے گئے ۔
وزیر اطلاعات نیت پیکترا کے مطابق گرفتار افراد میں چینی، ویتنامی، انڈونیشی اور بھارتی شہری شامل ہیں۔واضح رہے اقوام متحدہ نے جنوب مشرقی ایشیا کو سائبر کرائم کا گڑھ قرار دیا ہے جہاں ہر سال 40 ارب ڈالر کا نقصان ہوتا ہے ۔