نائجر :دہشتگرد وں کا حملہ ، بھارتی شہری ہلاک، 1 اغوا ،دوسرا لاپتا

نائجر :دہشتگرد وں کا حملہ ، بھارتی  شہری ہلاک، 1 اغوا ،دوسرا لاپتا

نائجر (اے ایف پی)نائجر کے جنوب مغربی علاقے ڈوسو میں دہشتگرد حملے میں ایک بھارتی شہری ہلاک اور ایک اغوا ہو گیا، جبکہ ایک لاپتا ہے ۔

حملہ ایک فوجی یونٹ  پر ہوا جو برقی لائن کی تعمیر پر مامور تھا۔حملے میں ایک نائجری فوجی بھی ہلاک ہوا ، تاہم حکام نے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ بھارتی سفارتخانے کا کہنا تھا متاثرہ خاندانوں اور نائجر کی حکومت سے رابطے میں ہیں ۔واضح رہے نائجر میں گزشتہ سال سے دہشت گرد حملوں میں اضافہ ہوا ہے ۔ حملوں میں القاعدہ اور داعش سے وابستہ افراد ملوث ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں